۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری و جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کل پشاور میں شیعہ امامیہ مسجد میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ پر اپنا مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری و جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کل پشاور میں شیعہ امامیہ مسجد میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ پر اپنا مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اسلام دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر حسینی راہ کے علمبردار نمازیوں کو شہید کر کے واقعہ کربلا کی یاد کو زندہ کر دیا"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "سانحہ پشاور مکتبِ تشیع کی حقانیت کی ایک اور دلیل بن گیا ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

حجت الاسلام سید محمد نجفی نے کہا: ہم تمام شہداء کے خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ وہ زخمی مومنین کو صحت و سلامتی کے ساتھ طول عمر عطا فرمائے اور شہداء پشاور کو اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ مشہور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .